اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سعودی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ساحل پر قطیف کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے صبح سویرے حملہ کیا ۔وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقع میں ملوث ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ایک مقامی رہائشی حسین النمار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع ہائی وے پر قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔قطیف کی مقامی اآبادی نے فائرنگ کے واقع میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے اسے یہاں آباد ایک مکتبہ فکر کے لئے خطر ناک قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169